نامورمصورجمیل نقش کے اعزاز میں میوزیم کا افتتاح

نامورمصورجمیل نقش کے اعزاز میں میوزیم کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) نامورمصور جمیل نقش کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے میوزیم کا افتتاح کردیا گیا۔ میوزیم میں جمیل نقش کے فن پاروں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جو برِ صغیر کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میںِ مہمانِ خصوصی اور حزبِ اختلاف کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا، ’جمیل نقش مصوری کی دنیا کے ایک مشہور نام ہیں۔ بیرون ملک رہنے کے باوجود ان کی اپنے ملک کی روایتوں سے محبت میں کمی نہیں آئی ۔کئی برسوں پر مشتمل ان کی خدمات نے بین الاقوامی سطح پر ہماری روایت اورٹیلنٹ کو نمایاں کرنے میں مدد کی ہے ۔ آج اس عظیم فنکار کو خراج تحسین پیش کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے پاکستان مین آرٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا، جمیل نقش اور ان کا آرٹ ہماری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ان کی خدمات نے دنیا کیلئے ہماری روایت کو ایک ایسے انداز میں دیکھنے کے قابل بنایا ہے جس کیلئے کسی الفاظ کا محتاج نہیں ہے۔