خصوصی بچے ہمارا سرمایہ ‘ تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘چودھری شفیق

خصوصی بچے ہمارا سرمایہ ‘ تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘چودھری شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد (تحصیل رپورٹر) سپیشل بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں‘ ہائی کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے ‘ بچوں کو سکول لیکر آنے جانے والی بسوں میں پولیس اہلکاروں کی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

تعیناتی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کمیرے بھی نصب کیے جارہے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق نے صادق آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سپشپل بچے ہمارا سرمایہ ہیں ان کو مکمل تحفظ فراہم کرنا اور ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے بسوں میں تشدد کے واقعات کا ہم نے سخت نوٹس لیا ہے تمام آنے جانے والی گاڑیوں میں پولیس اہکار پہلے ہی تعینات کردئیے گئے تھے جبکہ عدالت کے حکم پر بھرپورعمل کرتے ہوئے سکولوں اور بسوں میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں جس سے ایسے واقعات کا مستقبل میں بھی خاتمہ کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ سپسشل بچے قوم کا سرمایہ ہیں ان کو بلاخوف و خطر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی اس موقع پر فرحان اقبال چوہدری بھی موجود تھے ۔