عمران خان فحاشی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں‘ مولانا امیر زمان

عمران خان فحاشی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں‘ مولانا امیر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)عمران خان فحاشی پھیلا کر یہودی کلچرکو فروغ دے رہاہے۔حکومت جلسے جلسوں سے نہیں وزرات خارجہ کے ذریعے اسرائیل ،امریکہ سے احتجاج کرے ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے دربار پیر قلند رشاہ گگو چوک پر عوامی جلسہ سے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا امیر زمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سیاسی کلچرکو کرپٹ مافیا سے پاک کرنا چاہتی ہے ۔عمران خان اسمبلی فورم پر عوام کی ترجمانی کرنے میں ناکام ہیں ۔اسی وجہ سے ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچ رہاہے۔عمران خان جناح کیپ پہن لینے سے جناح نہیں بن سکتے بلکہ محمد علی جناح کی طرح یہودیوں سے قطعی تعلق کرنے جناح کے نقشہ قدم پر چل سکتے ہیں محمد علی جناح ،جناح کیپ کی وجہ سے نہیں بلکہ نظریہ پاکستان کی وجہ سے پاکستانی قوم کے قائداعظم بنے تھے عوام جمعیت علماء اسلام میں شامل ہوکر نظام مصطفی کی جدوجہد نے علماء کے شانہ بشانہ شریک ہوجائیں جلسہ میں محمد جمیل خان سومرو لشاری برادری نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم غلبہ اسلام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام فضل الرحمن ملک فیض محمد ایڈووکیٹ، عبدالمجید ڈایویانی ،ملک فاروق اعظم ڈھانڈلہ ،مولانا محمد امجد خان چنگوانی ،خلیل خان سومرو،شکیل خان سومرو،مولانا فہد عزیز بلوچ،ابوبکر گھلو،میاں الہی بخش حجبانی ،مولانا عبدالرحمن ،قاری سید عبدالکریم شاہ ،قاری محمد یعقوب ،ڈی جی سکول کے پرنسپل شکیل خان ،غلام حیدر چنگوانی ودیگر بھی موجود تھے۔