جھوٹ، الزام تراشی، پی ٹی آئی کا وطیرہ

جھوٹ، الزام تراشی، پی ٹی آئی کا وطیرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ+نامہ نگار) جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست پاکستان تحریک(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

انصاف کا وطیرہ بن گئی ہے سیاسی پوئنٹ سکورنگ کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا کسی بھی عوامی اور سیاسی پارٹی کو زیب نہیں دیتا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی گاڑی کے ساتھ پی ٹی آئی کے ورکرز کی گاڑیوں کی ٹکر اور پھر فائرنگ قابل افسوس ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کر تے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں فوری طور پر تحقیقات کر کے ملزمان کو سز ا دی جائے یہ بات صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ موسیٰ گیلانی فیملی کے ساتھ ملتان سے لاہور جا رہا تھا اوکاڑہ کے قریب پی ٹی آئی ورکرز کی تیز رفتار گاڑیوں نے پہلے موسیٰ گیلانی کی گاڑی کو ٹکر ماری پھر پی ٹی آئی کے ورکرز نے فائرنگ کر کے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی جو کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کو زیب نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اوچھے اور غیر مناسب حرکتوں سے باز رہے۔