ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر )ڈکیتی اور چور ی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے دہلی گیٹ پولیس کے علاقے چونگی نمبر 14 کے قریب چار ڈاکووں نے محمد عثمان سے دس ہزار روپے چھین لئے جبکہ قطب پور پولیس کے علاقے میں اعجاز سے 17 ہزار روپے چھین (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

لئے گئے کینٹ پولیس کے علاقے سے محمد نعمان کا موٹرسائیکل اور محمد زاہد کا موبائل فون چوری کر لیا گیا ممتاز آباد پولیس کے علاقے لاثانی کالونی میں وسیم الحق کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان، جلیل آباد پولیس کے علاقے سے محمد سعید کا موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے فیضان کا موبائل فون، دہلی گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد علی کی کار کا کیمرہ، بستی ملوک پولیس کے علاقے سے بجلی کے دو ٹرانسفارمر اور مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے نبی احمد کی گائے چوری کر لی گئی۔