وہاڑی‘ میلسی روڈ پر اندوہناک حادثہ‘ میاں ،بیوی، بیٹی سمیت لقمہ اجل

وہاڑی‘ میلسی روڈ پر اندوہناک حادثہ‘ میاں ،بیوی، بیٹی سمیت لقمہ اجل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ)میلسی روڈ سورو موڑ کے قریب گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوارمیاں بیوی اور بیٹی کو کچل دیا باپ موقع پر جبکہ ماں بیٹی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئیں ریسکیو ٹیم نے تینوں افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ریسکیو زرائع کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقہ 67کے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
بی اور سورو موڑ کیدرمیان گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نیچے آکر موٹر سائیکل سوار باپ محمد یوسف موقع پر جاں بحق جبکہ شدید زخمی ہونے والی بیوی ظہوراں بی بی اور اسکی بیٹی عشرہ بی بی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لا یا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ماں بیٹی بھی خالق حقیقی سے ملیں جانبحق ہونیوالے میاں بیوی اور اسکی بیٹی موضع محمد شاہ کے رہائشی ہیں جوکہ اپنے گھر جارہے تھے۔جانبحق ہونیوالے افراد کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی سے ورثاء نے وصول کر لیں۔