ڈیرہ غازیخان ‘ یوم قائد کے حوالے سے 8 روزہ تقریبات کا آغاز
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) .حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈ یرہ غازیخان میں یوم قائد اعظم کے سلسلے میں آٹھ روزہ تقریبات کا آغاز کر دیاگیاہے . صنعت ز ار سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے انہوں نے کہاکہ صنعت زار کی تربیت یافتہ خواتین کیلئے الگ کرافٹ بازار قائم کیا جائے گا. خواہشمند 20سے زائد(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
خواتین کیلئے ماڈل بازار میں دکانیں دے کر علیحدہ بازار بھی قائم کیا جاسکتاہے . سٹی پارک ڈیرہ غازیخان میں خواتین پارک قائم کیا جار ہاہے جس میں 3.3کلومیٹر جاگنگ ٹریک سمیت دیگر سہولیات فراہم ہو ں گی . انہوں نے کہاکہ صنعت زار کی ملبوسات کی نمائش کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا . اس موقع پرایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ ،چیئرمین بیت المال شیخ محمد علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین ، سوشل ویلفیئر آفیسرمحمد ابراہیم ، انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی ، لاء آفیسر ثریا مجید رانا ، انچارج ورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ اور دیگر نے صنعت زار میں زیر تعلیم نیوٹیک کے زیر اہتمام بیوٹیشن اور ڈریس میکنگ شارٹ کورسز کی طالبات عائشہ ظہو ر، آمنہ اکبر ، بشری فیاض ، لیلی گل ، ایمن اسلم ، عائشہ گل ، ارشہ گل ، عائشہ شبیر ، انیسہ رحمن ، اقصی جہانگیر ، حمیرا شفیق ، خدیجہ ، مہوش ، عطیہ منور ، فاطمہ زہرا ،اقصی ، آئمہ ظہور اوردیگر میں 3000روپے ماہانہ وظیفہ ، اسناد اور تحائف تقسیم کیے.
تقریبات