پی سی جی اے نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمدکے اعداد و شمار جاری کر دیئے

پی سی جی اے نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمدکے اعداد و شمار جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 15 دسمبر2017تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں1کروڑ6لاکھ 85ہزار 981 گانٹھ کپاس آئی۔ 15دسمبر2016تک 1کروڑ1 لاکھ47ہزار941گانٹھ کپاس فیکٹریوں میںآئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں5لاکھ 38ہزار040گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زائد آئی ہے ۔ اضافے کی شرح 5.30فیصد رہی۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 65لاکھ 49ہزار612گانٹھ کپاس آئی ہے ۔گذشتہ سال 64لاکھ44 ہزار 847 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔ جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل سے 1لاکھ4ہزار765گانٹھ کپاس ز ائدہے ۔ پنجاب میں اضافے کی شرح 1.63فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 41لاکھ 36ہزار 369گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔ گذشتہ سال 37لاکھ 3ہزار094گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔ جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل سے 4 لاکھ 33ہزار275گانٹھ کپاس زائدہے ۔صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 11.70فیصد رہی ۔ 15 دسمبر 2017تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 1کروڑ74 ہزار255گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ملک میں 826جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں ۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں2لاکھ 13ہزار630گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 88لاکھ 49ہزار011گانٹھ روئی خرید کی ہے ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2017-18میں خریداری نہیں کی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں597جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور62لاکھ 27ہزار068گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ضلع ملتان میں15دسمبر2017تک2لاکھ 62 ہزار491گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 1لاکھ 43ہزار065گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 6لاکھ 52ہزار 712گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں3 لاکھ20 ہزار 565گانٹھ کپاس، ضلع ڈیرہ غازی خان میں4لاکھ 1ہزار157گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 4لاکھ 33ہزار873گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 2لاکھ76 ہزار057گانٹھ کپاس، ضلع وہاڑی میں5لاکھ 49ہزار734گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ46ہزار994گانٹھ کپاس،ضلع میانوالی میں 1لاکھ84ہزار 169گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان9لاکھ71ہز ار260گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 9لاکھ31ہزار773گانٹھ کپاس،ضلع بہاولنگرمیں 8لاکھ22ہزار228گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔ ضلع سانگھڑمیں 13لاکھ 73ہزار 389 گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں2لاکھ20ہزار257 گانٹھ کپاس،ضلع نواب شاہ میں 3لاکھ44 ہزار146گانٹھ کپاس ،ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ64ہزار073گانٹھ کپاس،ضلع خیر پور میں 3لاکھ28 ہزار618 گانٹھ کپاس ،ضلع سکھر میں 5لاکھ70ہزار377گانٹھ کپاس،ضلع جام شورومیں 1لاکھ29ہزار909گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآبادمیں 2 لاکھ 48ہزار 125 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک 16لاکھ23 ہزار340گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔