وہاڑی‘ طلبہ تنظیموں کے افراد کی ساتھی طالب علم پر اندھا دھند فائرنگ

وہاڑی‘ طلبہ تنظیموں کے افراد کی ساتھی طالب علم پر اندھا دھند فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ +نما ئندہ خصوصی)بی زیڈ یو وہاڑی کیمپس کے ایم ایس سی سائیکالوجی کا طالب علم محمد طفیل گھر سے یونیورسٹی آرہا تھا کہ بی زیڈ یو کیمپس کے سامنے اس پر نامعلوم موٹر (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

سائیکل سوار دوافراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے طالبعلم محمد طفیل شدید زخمی ہوکر گرگیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔زخمی ہونیوالے طالبعلم کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا جہاں پر اسکا علاج جاری ہے۔زخمی ہونیوالے طالب علم محمد طفیل کا کہنا ہے کہ شیر خان زمری اور کامران دوگل جنکا تعلق مختلف طلباء تنظیموں سے ہے انہوں نے مجھ پر حملہ کروایا ہے ۔ ڈی ایس پی صدر فضل بخاری بھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچ چکے ہیں اور زخمی طالب علم کی نشاندہی پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی بھی فائرنگ سے زخمی ہونے والے طالبعلم کے پاس ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچ گئے ، زخمی طالبعلم کی عیادت کی اور مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
طالب علم فائرنگ