ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس‘ واسا کا 25 سالہ ماسٹر پلان منظور

ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس‘ واسا کا 25 سالہ ماسٹر پلان منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی) تر قیاتی ادارہ ملتان کی (74) ویں گو رننگ باڈی کے اجلاس میں واسا ملتان کے آئندہ (25) سالوں کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی گئی اور 2040ء تک ملتان شہر میں سیوریج ، واٹر سپلائی اور ڈرینج کے شروع ہو نے والے تمام تر قیاتی منصوبے ماسٹر پلاننگ کے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

تحت مر تب کی جانے والی سفارشات کے عین مطابق مکمل کیے جائیں گے منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤمحمد قاسم نے گو رننگ باڈی کو واسا کے 2015ء سے 2040ء تک کے واٹر ، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے حوالے سے بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واسا کا (25) سالہ ماسٹر پلان پنجاب حکومت کی طرف سے ملتان کے شہریوں کے لیے تحفہ ہے پنجاب بھر کے واسا میں سے ملتان واسا کا ماسٹر پلان انفرادی اہمیت کا حامل ہے کیو نکہ ملتان کا ماسٹر پلان جی آئی ایس بیسڈ( جیو گرافک انفارمیشن سسٹم ) ہے اور تمام ماسٹر پلاننگ کمپیوٹرائزڈ ہے اور پنجاب میں جی آئی ایس بیسڈ ماسٹر پلاننگ کا اعزاز صرف واسا ملتان کے پاس ہے انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے واسا ملتان کے ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کیے تھے اور یہ منصوبہ نیسپاک اور غیر ملکی گر وپ آرٹیلیا کے ملکی و غیر ملکی ماہرین اور انجینئر ز پر مشتمل ٹیموں نے مکمل کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں شہری آبادی کے بڑھتے ہو ئے رجحان اور بڑے شہروں میں فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کومد نظر رکھتے ہو ئے ملتان کا بھی ماسٹر پلان تیار کیا گیا اور ماسٹر پلان کا کل ایریا (584) سکوائر کلومیٹر پر مشتمل ہے اور ماسٹر پلاننگ میں ملتان جیسے تاریخی اور قدیمی شہر میں موجود فراہمی و نکاسی آب اور ڈرینج نیٹ ورک کی نا صرف جی پی آر(GPR) گراؤنڈپینٹرٹینگ ریڈار سسٹم کے ذریعے تشخیص کی گئی اور سسٹم کی حالت زار کا (20) فٹ تک گہرائی میں پتہ لگایا گیا بلکہ آئندہ (25) سالوں کے شہر کے بڑھتے ہو ئے حجم کے مطابق فراہمی و نکاسی آب ضروریات کا بھی پلان تیار گیا ہے اور اجلاس میں تمام ماسٹر پلان بارے گو رننگ باڈی کے ممبران کو تفصیلی بر یفنگ دیتے ہو ئے بتایا گیا کہ رواں مالی سال 2016-17ء سے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے جتنے منصوبے بھی شروع کیے جارہے ہیں ان تمام منصوبوں پرماسٹر پلان کی سفارشات کے عین مطابق عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔
واسا ماسٹر پلان