جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کیلئے معاملات طے پا گئے، رواں ماہ کے آخری ہفتے شمولیت کا اعلان متوقع

جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کیلئے معاملات طے پا گئے، رواں ماہ کے آخری ہفتے ...
جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کیلئے معاملات طے پا گئے، رواں ماہ کے آخری ہفتے شمولیت کا اعلان متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کیلئے معاملات طے پا گئے،جاوید ہاشمی کے ن لیگ میں شمولیت کاباضابطہ اعلان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے چندروز قبل سابق وزیراعظم نوازشریف سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی تھی اور ن لیگ میں واپسی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی تھی،تاہم اب سینئر سیاستدان کی ن لیگ میں واپسی کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں ،جاوید ہاشمی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان رواں ماہ کے آخر میں کریں گے ،سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا کہناہے کہ جاوید ہاشمی میرے بھائی ہیں انکی واپسی کاخیرمقدم کرونگی،ذرائع کا کہناہے کہ جاوید ہاشمی نے نوازشریف اورمریم نواز کو ملتان دورے کی دعوت دے دی ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -