شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز، احتساب عدالت میں 20 ویں سماعت ، 8 گواہان کے بیانات ریکارد ہوچکے

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز، احتساب عدالت میں 20 ویں سماعت ، 8 گواہان کے ...
شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز، احتساب عدالت میں 20 ویں سماعت ، 8 گواہان کے بیانات ریکارد ہوچکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے۔ تینوں ریفرنسز کی مجموعی طور پر یہ 20 ویں سماعت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنسز کی سماعت کیلئے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں یہ دسویں پیشی ہے ، مریم نواز 11 اور کیپٹن (ر) صفدر تیرہویں بار سماعت میں شریک ہوئے ہیں۔ تینوں ریفرنسز میں اب تک استغاثہ کے 8 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں جبکہ آج (منگل کو) بھی تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ 

اس خبر کو بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے
احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے فلیگ شپ انویسٹمنٹ، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ اب تک فلیگ شپ اور ایون فیلڈ کے نیب ریفرنسز کی 16، 16 سماعتیں ہوچکی ہیں جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 20 سماعتیں ہوچکی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -