عمران کے ہوتے کوئی پارٹی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا: جہانگیر ترین، لندن پہنچ گئے دلبرداشتہ نہ ہوں: شجاعت کا فون

عمران کے ہوتے کوئی پارٹی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا: جہانگیر ترین، لندن پہنچ ...
عمران کے ہوتے کوئی پارٹی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا: جہانگیر ترین، لندن پہنچ گئے دلبرداشتہ نہ ہوں: شجاعت کا فون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نااہلی کے بعد فیملی کے ساتھ برطانیہ پہنچ گئے۔ نوائے وقت سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میرا اخلاقی فرض تھا کہ پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دے دوں۔ عدالت نے مجھے ٹیکنیکل بنیادوں پر نااہل کیا ہے۔ پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے ہیں پارٹیاں چلتی رہتی ہیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
عمران خان کے ہوتے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔دریں اثناءق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے جہانگیر ترین کو ٹیلیفون کیا اور انکی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاﺅآتے رہتے ہیں لہٰذا ان کو دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے اور ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

لاہور -