برطانیہ پلٹ خاتون کے قتل میں ملوث خاوند سمیت 4 ملزمان کو عمر قید کا حکم

19 دسمبر 2017 (09:45)

شاہکوٹ(ویب ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے محمد خاں نے پاکستانی نڑاد برطانوی خاتون کے قتل کے جرم میں اس کے خاوند سمیت چار مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ 

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال برطانیہ کے شہر گلاسکو کی خاتون ممتاز بی بی اپنے خاوند عبدالستار کے ساتھ پاکستان واپس آئی تو اسکے خاوند نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے اسے زہر دے کر مار ڈالا۔ بعدازاں شاہ کوٹ کے قریب ڈکیتی کے وقوعہ کا ڈرامہ رچا دیا کہ نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران میری بیوی سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور بانڈز چھین لئے واردات کے دوران اس کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا گیا خود کو بھی زخمی کر لیا تھا تاہم اسکی مشکوک حرکات سے پولیس تھانہ صدر شاہ کوٹ کو شک گزرا۔ پولیس نے ملزم عبدالستارکو شامل تفتیش کرکے پوچھ گچھ کی تو ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا جس پر سیشن کورٹ نے دفعہ 392,337/302کے جرم کے تحت مجرمان عبدالستار اور اسکے تین ساتھیوں اقبال، محمد اشتیاق اور محمد اقبال کو سزائے عمر قید سنا دی۔

مزیدخبریں