قتل کی وارداتیں بے نقاب کرنے والا خود ہی بیوی کا قاتل بن گیا

قتل کی وارداتیں بے نقاب کرنے والا خود ہی بیوی کا قاتل بن گیا
قتل کی وارداتیں بے نقاب کرنے والا خود ہی بیوی کا قاتل بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک) صہیب الیاسی کو شہرت معروف بھارتی ٹی وی شو ’انڈیا موسٹ وانٹڈ‘ سے حاصل ہوئی جس میں قتل و دیگر جرائم کی لرزہ خیز وارداتیں سامنے لائی جاتی تھیں۔

صہیب الیاسی  کی اہلیہ انجو الیاسی کو 17 سال قبل قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کے سسر کی جانب سے الزام لگایا گیا تھاکہ صہیب نے ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

صہیب الیاسی کو مارچ 2000 میں اہلیہ کو جہیز نہ دینے پر تشدد کرنے، اقدام قتل اور ثبوت ضائع کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اب 17 سال بعد نئی دہلی کی سیشن کورٹ نے بھی ٹی وی میزبان کو اہلیہ کا قاتل قرا دے دیا ہے۔ 

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ صہیب الیاسی بیوی کے قتل کے مجرم ہیں اور ان کی سزا پر مزید دلائل کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹی وی شو ’انڈیا موسٹ وانٹیڈ‘ بھارت کا بڑا اور پہلا کرائم شو تھا جس نے خوب شہرت حاصل کی تھی۔