شہبازشریف لندن سے وطن واپس آتے ہی کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے دورے پر پہنچ گئے

شہبازشریف لندن سے وطن واپس آتے ہی کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے دورے پر پہنچ ...
شہبازشریف لندن سے وطن واپس آتے ہی کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے دورے پر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سے واپس آتے ہی کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ کے دورے پرچلے گئے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کڈنی اینڈلیور انسٹی ٹیوٹ میں میڈیکل آلات کا معائنہ کیا،اس موقع پر آج لندن سے واپسی پر سیدھا سائٹ کے دورے پر آیا ،منصوبے پر دن رات کام جاری رکھا جائے۔
قبل ازیں لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ مقبوضہ بیت المقدس پراسلامی سربراہی کانفرنس نہایت کامیاب رہی ،دورہ ترکی کے دوران استنبول کے میئر سے ملاقات انتہائی سود مند رہی ،میئراستنبول سے صاف پانی پروگرام ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون پر بات ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترکی نے صاف پانی پروگرام ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور میئر استنبول سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ،انہوں نے کہا کہ ترکی میں صدراردوان ،وزیراعظم اورترک حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
یاد رہے کہ شہبازشریف اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے بعدترکی سے لندن گئے تھے جہاں انہوں نے طبی معائنہ بھی کرایا،وزیراعلیٰ پنجاب آج صبح پی آئی اے کی پروازپی کے758سے لاہورپہنچے تھے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -