ملائیکہ شراوت نے بے گھر ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

ملائیکہ شراوت نے بے گھر ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
ملائیکہ شراوت نے بے گھر ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک ) اداکارہ نے مزید یہ بھی کہا کہ جب میرا پیرس میں گھر نہیں ہے تو پھر مجھے گھر سے نکالا کیسے جا سکتا ہے ۔انہوں نے بے گھر ہونے کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ میڈیا نے جھوٹی کہانی بنائی ہے اور ان خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔ واضح رہے چند روز قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ ملائیکہ اور ان کے دیرینہ دوست پیرس میں جس فلیٹ میں رہائش پذیر تھے ، کرائے کی مد میں وہ 94551 امریکی ڈالر کے مقروض ہیں۔میڈیا نے مزید یہ بھی کہا تھا کہ اداکارہ اور ان کے دیرینہ دوست اس وقت مالی مشکلات سے گزر رہے ہیں ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

تفریح -