معروف باولر نے21ویں صدی کی سب سے بہترین گیندوادی ،دیکھ کر وسیم اکرم سے بھی خاموش نہ رہا گیا ،یہ کون ہے اور کس طرح اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

معروف باولر نے21ویں صدی کی سب سے بہترین گیندوادی ،دیکھ کر وسیم اکرم سے بھی ...
معروف باولر نے21ویں صدی کی سب سے بہترین گیندوادی ،دیکھ کر وسیم اکرم سے بھی خاموش نہ رہا گیا ،یہ کون ہے اور کس طرح اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گیند بازی کے میدان میںویسے تو دنیا اب تک وسیم اکرم کی جادوئی ڈیلوریز کے سحر سے باہر نہ آ سکی ہے لیکن اب مچل سٹارک نے ایک ایسی گیند کرادی کہ دنیا دنگ رہ گئے ۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں مچل سٹارک کی جانب سے جیمز وینس کو کروائی جانے والی گیند کو 21ویں صدی کی بہترین گیند قرار دیا جا رہا ہے۔ کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس گیند کو کھیلنا ناممکن تھا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روزمچل سٹارک نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 55 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کیلئے خطرہ بننے والے جیمز ونس کو آو¿ٹ کر کے اپنی ٹیم کو چوتھی کامیابی دلائی۔ ا بائیں ہاتھ کے مچل سٹارک نے راو¿نڈ دی وکٹ آ کر گیند پھینکی جو مڈل سٹمپ پر پڑنے کے بعد لیگ سپن کی طرح جیمز ونس کی آف سٹمپ اڑا لے گئی ۔اس گیند کو دیکھنے کے بعد سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے پوچھا کہ کیا یہ 21صدی کی بہترین گیند ہے ؟۔اس گیند کے بعد سوشل میڈیا پر سٹارک کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور بعض کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ نامور کرکٹرز نے اس گیند کوصدی کی بہترین گیند قرار دے دیا ہے۔سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے اپنی ٹوئیٹ میں اسے صدی کی بہترین گیند قرار دیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ اس گیند کو ’جافا‘کہتے ہیں ،مچل سٹارک نے مجھے اپنی جوانی کے دن یاد دلا دیے اور میں نے اس گیند کو بہت انجوائے کیا ،مچل سٹارک بائیں ہاتھ سے باولنگ کرنے والوں کے لیے فخر کا باعث بنے ۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ویڈیو دیکھیں

مزید :

کھیل -