سبی اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

19 دسمبر 2017 (14:54)

سبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سبی اور گرد نوا ح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سبی اور گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 3ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے 8کلو میٹر دور شمام مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی30کلو میٹر تھی ۔

مزیدخبریں