سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے سپنی روڈ پر بیگ سے 20 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرلیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سپنی روڈ پر بیگ سے 20 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم برآمد کیا گیاہے جسے ڈبے میں نصب کر کے گنجان آباد علاقے منتقل کیا جانا تھا۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا یا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں ایف سی کی پیٹرولنگ ٹیم نے 12 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تلاش کر کے ناکارہ بنایا تھا۔