”آرمی چیف پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ جب وہ سینیٹ میں آئے تو انہوں نے سر پر ۔۔۔“

”آرمی چیف پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ ...
”آرمی چیف پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ جب وہ سینیٹ میں آئے تو انہوں نے سر پر ۔۔۔“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی ہول کمیٹی کا اہم ا ن کیمر ہ اجلاس جاری ہے جہاں آرمی چیف بریفنگ دے رہے ہیں ۔آج آرمی چیف جب پارلیمنٹ میں آئے تو ڈپٹی چیئر مین سینیٹ عبد الغفورحیدری نے ان کا استقبال کیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف کی پارلیمنٹ میں آمد کے موقع پر ان کے سر پر کیپ نہیں تھی لیکن جب وہ سینیٹ ہال میں جانے کے لیے چیئر مین سینیٹ رضا ربانی کے چمبر سے باہر نکلے تو ان کے سر پر کیپ بھی تھی جو کہ اس بات کا واضح اظہار ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں ۔آرمی چیف نے سینیٹ ہال میں جانے سے قبل جمہوری گلی کا بھی دورہ کیا جہاں رضا ربانی نے انہیں اس گلی کا تعارف کرایا ۔واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ پر امریکی حملے کے بعدسابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سوالوں کا جواب دینے کے لیے آئے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -