کیا عامر خان کو اپنی بیگم کا نام بھی معلوم نہیں ، ایسی حرکت کر ڈالی کہ لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے، لیکن گھر میں داخلے کی اجازت اب شاید نہ ملے

کیا عامر خان کو اپنی بیگم کا نام بھی معلوم نہیں ، ایسی حرکت کر ڈالی کہ لوگ ہنس ...
کیا عامر خان کو اپنی بیگم کا نام بھی معلوم نہیں ، ایسی حرکت کر ڈالی کہ لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے، لیکن گھر میں داخلے کی اجازت اب شاید نہ ملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) 2017ءاپنے اختتام کی طرف بڑھ رہاہے اور پورا سال ہی کسی نہ کسی طرح پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم خبروں کی شہ سرخیوں میں رہے ہیںاور اس کا آغاز اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر اپنے سسرال سے متعلق فریال مخدوم نے میسجز شروع کردیئے جس کے بعد عامر خان اور ان کی اہلیہ نے ایک دوسرے پر بے وفائی کے الزامات تک لگادیئے گئے، علیحدہ ہوتے ہوتے ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہوئے اور عامر خان نے اختلافات بھلا کر ایک مرتبہ اکٹھے ہونے کا اعلان کردیا لیکن اب کی بار عامر خان نے ایسی حرکت کردی کہ لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے ۔
جی ہاں،مقامی نیوزویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ بی بی سی سپورٹس پرسنیلٹی ایوارڈ میں شرکت کی اور اہلیہ کیساتھ اپنی تصویرشیئرکرتے ہوئے ایسا جملہ لکھ دیا جس کے بارے میں ہرکوئی بات کررہاہے کیونکہ یہاں انہوں نے فریال مخدوم خان کی بجائے کسی فریال خان کو ٹیگ کردیا اور وہ بظاہران کی اہلیہ نہیں ہیںجس پرہنسی کا طوفان آگیا کیونکہ ایسا عمومی طور پر اس وقت ہوتاہے جب آپ آنکھیں بند کرکے کچھ لکھ دیتے ہیں اور دوبارہ ایک نظرنہیں دیکھتے ۔

بعدازاں روزنامہ پاکستان کی تحقیقات پر انکشاف ہوا کہ عامر خان نے یہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی ۔