ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈلاہور کے اجلاس میں وزیر صحت کے اہم ترین فیصلے

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈلاہور کے اجلاس میں وزیر صحت کے اہم ترین فیصلے
ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈلاہور کے اجلاس میں وزیر صحت کے اہم ترین فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مشرف زیدی سے )صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ساتواںماہانہ اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کوپر روڈ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ سنٹرلائیذڈباربر اینڈ بیوٹی سیلون لائسنسنگ سسٹم کے تحت تمام پارلرز اورحجام کی رجسٹریشن کو جلد از جلد مکمل کی جائے گی،جس سے ہیپا ٹائٹس اور انفیکشن کنٹرول پروگرام کو مزید تقویت ملے گی اور ہیپا ٹائٹس اور دوسرے وبائی امراض کے تدارک کو یقینی بنا لیا جائے گا۔پنجاب ہیپاٹائٹس آرڈینینس2017کے تحت اس بل کا اطلاق تمام سرکاری اورنجی شعبہ جات پر ہو گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت شعبہ صحت میں بہتری کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،جس کے دوردس نتائج مرتب ہوں گے۔اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ علی جان خان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمدسہیل،چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب محمدمنورحیات کے علاوہ پراونشل ڈرگز کنٹرول یونٹ، پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ، چیف ڈرگزکنٹرولرپنجاب آفس کے افسران اورتمام اضلاع کے سیکرٹریز ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ نے شرکت کی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ علی جان خان نے میٹنگ میں تمام اضلاع کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں سیکرٹریز ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کو CBSL کی رجسٹریشن سے متعلق تربیتی سیشن دیا گیااور پنجاب میں ہیباٹائٹس کی موجودہ صورت حال سے آگاہ بھی کیا گیا۔ DQCB کے ماہانہ اجلاس میںایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمدسہیل نے موجود افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہDQCB نے گزشتہ ماہ479 کیسز کا فیصلہ کیا،جن میں 139کو وارننگ دی گئی اور 282کیسز کو پراسیکوشن کے لیے پیش کیاجبکہ 10کیسزمیں ایف۔آئی۔آرا۔ درج کروائی گئی۔میٹنگ کے اختتام پر لائسنسنگ اتھارٹی سی ڈی سی پنجاب محمد منور حیات نے بتایا کہ اب تک سنٹرل لائسنسنگ سسٹم کے زیرِ تحت 10690لائسنسزپرنٹ کیے جا چکے ہیں۔