دنیا کی وہ ایئرلائن جس نے ایمریٹس ایئرلائن کو بھی مات دے دی، جہاز میں ایسی چیز بنا ڈالی کہ کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے

دنیا کی وہ ایئرلائن جس نے ایمریٹس ایئرلائن کو بھی مات دے دی، جہاز میں ایسی ...
دنیا کی وہ ایئرلائن جس نے ایمریٹس ایئرلائن کو بھی مات دے دی، جہاز میں ایسی چیز بنا ڈالی کہ کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمریٹس ایئرلائنز بہترین سفری سہولیات، شاندار سیٹوں اور الگ کیبنوں کی وجہ سے سرفہرست تھی لیکن اب سنگاپور ایئرلائنز نے اسے مات دے دی ہے اور جہاز میں ایسی چیز بنا ڈالی ہے کہ دیکھ کر کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سنگاپورایئرلائنزنے نئے اے 380طیاروں میں ایک ایسا پرائیویٹ سویٹ (Suite)شامل کیا ہے کہ اس سے پہلے کسی ایئرلائنز کے جہازوں میں نہ تھا۔ اس سویٹ میں انتہائی لگژری سیٹیں، بیڈروم اور دیگر ہر وہ آسائش مسافروں کو مہیا ہو گی جو کسی عالیشان ہوٹل کے سویٹ میں ہوتی ہے۔


ایوی ایشن تجزیہ کار الیکس میکراس نے سنگاپورایئرلائنز کے اس طیارے میں ایئربس کے فرانس میں واقع ہیڈکوارٹرز سے سنگاپورایئرپورٹ تک سفر کیا اور اپنے تجزئیے میں بتایا کہ ”اس کا سویٹ اس قدر شاندار ہے کہ اس میں سنگاپورایئرلائنز ایمریٹس کو بھی مات دے گئی ہے۔ اس سوٹ میں داخل ہوں تو ایسے لگتا ہے جیسے امریکی صدر کے طیارے ایئرفورس ون میں داخل ہو گئے ہوں۔مجھے اس تمام سفر کے دوران ایسے لگا جیسے میں کسی 5سٹار لگژری ہوٹل کے سوٹ میں موجود ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -