ملتان،وہاڑی چوک کے قریب پولیس پر فائرنگ ، 2اہلکار زخمی

ملتان،وہاڑی چوک کے قریب پولیس پر فائرنگ ، 2اہلکار زخمی
ملتان،وہاڑی چوک کے قریب پولیس پر فائرنگ ، 2اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(صباح نیوز)ملتان میں پولیس چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق وہاڑی چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے 2اہلکار تصور اور اشرف زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو نشترہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ فائرنگ کرنے و الے ملزمان کار میں سوار تھے، کار کو مشکوک ہونے پر رکنے کا اشارہ کیاتھاتوکار ڈرائیور نے پولیس کا حکم ماننے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی جبکہ پولیس اہلکاروں کا موقع پر جھگڑا بھی ہوا جبکہ گاڑی میں 3لڑکے اور ایک لڑکی سوارتھی۔ہسپتال حکام کا کہناہے کہ ایک اہلکار کی دونوں ٹانگوں میں گولی لگی ہے جبکہ دوسرا اہلکارسر پر پستول کے بٹ لگنے کے باعث زخمی ہواجبکہ وارڈ میں پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی۔تاہم گاڑی کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کروادی گئی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں