”کلین شیو مردوں کو دیکھ کر ذہن میں یہ شرمناک خیال آ سکتا ہے کہ ۔۔۔“ معروف مفتی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، بغیر داڑھی والے مرد اپنی شکل چھپانے لگے

”کلین شیو مردوں کو دیکھ کر ذہن میں یہ شرمناک خیال آ سکتا ہے کہ ۔۔۔“ معروف ...
”کلین شیو مردوں کو دیکھ کر ذہن میں یہ شرمناک خیال آ سکتا ہے کہ ۔۔۔“ معروف مفتی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، بغیر داڑھی والے مرد اپنی شکل چھپانے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل اکثر مرد کلین شیو رہنا پسند کرتے ہیں لیکن اب ترکی کے ایک معروف مفتی نے ایسے مردوں کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر ہر کوئی مونچھیں داڑھی بڑھا لے گا۔ حریت ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق مبلغ مراد بیارل نے گزشتہ دنوں مذہبی ٹی وی چینل ’فتح مدریسیلری ‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”کلین شیو مردوں کو دیکھ کر دیگر مردوں کے ذہنوں میں غیراخلاقی خیالات آسکتے ہیں کیونکہ اکثر ایسے مردوں اور خواتین میں تمیز کرنا مشکل ہوتا ہے۔“
مفتی مراد بیارل کا کہنا تھا کہ ”مردوں کو چاہیے کہ وہ داڑھی رکھیں کیونکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو مردوں اور خواتین میں فرق کرتی ہے۔اگر آپ دور سے کسی ایسے شخص کو دیکھتے ہیں جس کے سر کے بال قدرے لمبے ہوں اور وہ کلین شیو ہو تو غالب امکان ہوتا ہے کہ آپ اسے عورت سمجھ بیٹھیں۔ ایسی صورت میں ذہن میں غیراخلاقی خیالات کا آنا بھی یقینی ہو جاتا ہے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آج کل مردوخواتین کے لباس ایک جیسے ہو گئے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -