عرب دنیا کے 5 خوبصورت ترین شہر جو آپ کو کم از کم ایک دفعہ ضرور دیکھ لینے چاہیئے

عرب دنیا کے 5 خوبصورت ترین شہر جو آپ کو کم از کم ایک دفعہ ضرور دیکھ لینے چاہیئے
عرب دنیا کے 5 خوبصورت ترین شہر جو آپ کو کم از کم ایک دفعہ ضرور دیکھ لینے چاہیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عرب دنیا کے 5 خوبصورت ترین شہر جو آپ کو کم از کم ایک دفعہ ضرور دیکھ لینے چاہیئے

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کا ذکر ہو تو ہر کسی کا خیال امریکی اور یورپی شہروں کی جانب جاتا ہے، مگر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عرب دنیا میں بھی کچھ ایسے مقامات پائے جاتے ہیں کہ جن کا واقعی پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں۔ ان میں سرفہرست مندرجہ ذیل پانچ شہر ہیں، جن میں سے ہر ایک اپنی نوعیت کی دنیا میں ایک ہی مثال ہے:

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
بیروت
یہ لبنان کا دارلحکومت ہے جو اپنے دلکش ساحلوں ، بلند پہاڑوں، رنگ برنگے پھولوں اور سارا سال سرسبزرہنے والے پودوں اور درختوں کی وجہ سے دنیا میں شہرت رکھتا ہے ۔ یہ شہر قدیم عرب تہذیب اور جدید دنیا کا خوبصورت مرکب نظر آتا ہے جس میں مشرقی روایات بھی نظر آتی ہیں اور جدید دور کا کلچر بھی ہر جگہ موجود ہے۔

دبئی
عرب دنیا کا یہ خوبصورت ترین شہر پوری دنیا کے سیاحوں میں مقبول ہے۔ یہاں آپ کو دنیا کے ہر خطے کے لوگ اور ان کا کلچر ملے گا۔ اسے آپ ایک چھوٹی سی دنیا ہی کہہ لیں تو غلط نہیں ہو گا ۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سمیت یہاں ایک سے بڑھ کر ایک تعمیراتی ، ثقافتی اور کاروباری شاہکار موجود ہے ۔ دن ہو یا رات، ہفتے کے ساتوں دن اور سال کے 12 مہینے یہ شہر جاگتا رہتا ہے ۔
قاہرہ
مصر کا دارلحکومت قاہرہ عرب دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین شہر ہے۔ یہ شہر قدیم تہذیبوں کا مرکز اور تاریخ کے رازوں کا امین ہے۔ اس شہر کی ثقافت اور تاریخ میں پوری عرب تہذیب کی جھلک نظر آتی ہے ۔ عرب ثقافت اور تاریخ کو خالص ترین حالت میں دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاح اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔یہاں عجائب گھر ، احرام ، فصیل صلاح الدین اور اس طرح کے درجنوں دیگر تاریخی مقامات واقع ہیں۔


شفشاؤں
مراکش کے شمال مغربی پہاڑوں میں واقع اس شہر کو ایک طلسماتی جزیرہ کہا جا سکتاہے۔ یہاں پہنچتے ہی آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی اور ہی دنیا میں آگئے ہیں۔ یہاں کی نیلے رنگ میں نہائی ہوئی عمارتیں ایسا دلفریب منظر پیش کرتی ہیں کہ انسان پر سحر طاری ہو جاتا ہے۔ پانچ صدیاں قدیم قلعہ بھی اپنی مثال آپ ہے۔ اس شہر کی گلیاں قدیم دور کے پتھروں کی نقش کاری کا خوبصورت نظارہ پیش کرتی ہے جبکہ سر سبز پہاڑ اس شہر کی دلکشی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

سلالہ

یہ شہر عمان کے جنوبی صوبے زوفر کا دارلخلافہ ہے۔ سلالہ کے کیلے کے باغات کا پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ یہاں آپ کو ہرے بھرے درختوں کے باغات بھی ملتے ہیں جبکہ شہر کے دوسرے حصے میں صحرا بھی نظر آتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کا صحرا بھی بنجر نہیں بلکہ سر سبز وشاداب ہے۔

مزید :

عرب دنیا -