ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں:اداکارہ ماورا

ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں:اداکارہ ماورا
ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں:اداکارہ ماورا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں:اداکارہ ماورا
لاہور (یوا ین پی)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ماہرہ ان سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور دونوں کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ماورا حسین ’ہمسفر‘ اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرتی نظر آئیں۔فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ماورا حسین نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’جب ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر نشر ہوا تھا اْس وقت میں اداکارہ بھی نہیں تھی، وہ نہایت باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے شوبز میں مجھ سے زیادہ وقت گزارا ہے جبکہ مجھے صرف چند سال ہوئے، اس لیے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔

مزید :

تفریح -