اداکارہ روینہ ٹنڈن خواتین کو ہراساں کئے جانے کے خلاف کام کریں گی

اداکارہ روینہ ٹنڈن خواتین کو ہراساں کئے جانے کے خلاف کام کریں گی
اداکارہ روینہ ٹنڈن خواتین کو ہراساں کئے جانے کے خلاف کام کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(یوا ین پی)1990 کی مقبول ترین بالی ووڈہیروئنز میں شمار ہونے والی روینہ ٹنڈن یوں تو پہلے بھی خواتین کی خودمختاری حقوق اور آزادی سے متعلق متعدد سماجی تنظیموں کے ساتھ کام کر چکی ہیں تاہم اب وہ یونیورسٹی آف کولکتہ کیساتھ مل کر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کیخلاف ایک مہم کا آغاز کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کو مذکورہ یونیورسٹی کی جانب سے متعدد دستاویزی فلموں میں کام کرنے کی آفرزہیں جس کیلئے انہوں نے رضامندی ظاہر کردی ہے اوروہ آئندہ برس یونیورسٹی کے ساتھ اس اہم منصوبے پر کام کرتی نظر آئیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے سے متعلق بنائی جانے والی دستاویزی فلموں کا سکرپٹ آخری مراحل میں ہے ، ڈرافٹ مکمل ہوتے ہی نئے سال سے ان کی شوٹنگز کا آغاز کردیا جائے گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -