رانی مکھر جی کا سوشل میڈیاکی دنیامیں داخل ہونے کا فیصلہ

رانی مکھر جی کا سوشل میڈیاکی دنیامیں داخل ہونے کا فیصلہ
رانی مکھر جی کا سوشل میڈیاکی دنیامیں داخل ہونے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رانی مکھر جی کا سوشل میڈیاکی دنیامیں داخل ہونے کا فیصلہ

ممبئی(یوا ین پی) بالی ووڈ کی بنگالی حسینہ رانی مکھرجی نے موجودہ دور کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سوشل میڈیا یعنی ٹوئٹر، انسٹاگرم اور فیس بک کی دنیا میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رانی کے پرستاروں کی شدید خواہش تھی کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ جلد سے جلد سوشل میڈیا جوائن کرلیں اور اب رانی مکھرجی کو بھی سوشل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہے لہٰذا وہ بہت جلد انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک کی دنیا میں داخل ہونے والی ہیں جس کے ذریعے مداحوں کو اپنی آنے والی فلم’ہچکی‘سے باخبر رکھیں گی۔رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میں اپنے پرستاروں سے آن لائن ملنے، باتیں کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔ رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم ’ہچکی‘کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک ایسے سکرپٹ کی تلاش میں تھی جو میرے لیے چیلنجنگ ہو اور پھر مجھے فلم’ہچکی‘کاسکرپٹ ملا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
رانی نے فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہم میں سے ہر انسان کی کوئی نہ کوئی کمزوری ہوتی ہے جو ہمیں زندگی میں پیچھے کی طرف دھکیلتی ہے لیکن اگر ہم اس کمزوری کو صرف ایک ہچکی کے طور پر دیکھیں تو ہم زندگی میں فتح حاصل کرسکتے ہیں۔ فلم ہچکی کا موضوع بھی اسی کے متعلق ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے اس فلم میں کام کرنے کی ہامی بھری۔واضح رہے کہ فلم’ہچکی‘ اگلے سال 23 فروری 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -