’ میں اُس سے اِس چیز کی بھیک مانگتا رہتا تھا اور وہ میرا مذاق اُڑاتی رہتی، اِس لئے اُس کے ٹوٹے ٹوٹے کر دیئے‘ 50 سالہ آدمی نے اپنی جوان بیوی کو قتل کرنے کی ایسی وجہ بتا دی جو کوئی پاکستانی مرد سوچ بھی نہیں سکتا

’ میں اُس سے اِس چیز کی بھیک مانگتا رہتا تھا اور وہ میرا مذاق اُڑاتی رہتی، ...
’ میں اُس سے اِس چیز کی بھیک مانگتا رہتا تھا اور وہ میرا مذاق اُڑاتی رہتی، اِس لئے اُس کے ٹوٹے ٹوٹے کر دیئے‘ 50 سالہ آدمی نے اپنی جوان بیوی کو قتل کرنے کی ایسی وجہ بتا دی جو کوئی پاکستانی مرد سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجہ (نیوز ڈیسک) افریقی ملک نائجیریا میں بھوک کا ستایا ایک ادھیڑ عمر شخص ایسا وحشی ہو گیا کہ ٹوکہ لے کر اپنی جوان اہلیہ پر ٹوٹ پڑا اور اس کے جسم کے ٹکڑے کر ڈالے ۔ 

ویب سائٹ ’ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز‘ کے مطابق پولیس نے 50 سالہ بامائی تانکو کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے اپنی 30 سالہ بیوی اوتہ کے ساتھ سفاکی کی انتہا کر ڈالی۔ تانکو اور اوتہ کی شادی کو 10 سال ہو چکے تھے اور ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی شروع سے ہی کھانا پکانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتی تھی۔ خاتون کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب مبینہ طور پر کئی دن سے کھانا نا ملنے پر تانکو وحشی ہو گیا اور اس نے اپنی اہلیہ کو جان سے ہی مار ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس نے غصے کے عالم میں ٹوکہ اٹھایا اور اوتہ پر ٹوٹ پڑا۔ ٹوکے کے پے در پے وار کر کے اس نے اپنی اہلیہ کی جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ۔
یہ بھیانک جرم کرنے کے بعد اس نے خود ہی گھر سے باہر جا کر لوگوں کو بتایا کہ اس نے اپنی اہلیہ کو مارڈالا ہے، جس پر ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع کی ۔ حیوان صفت شخص کو پولیس نے گرفتار کیا تو اس کے ہوش ٹھکانے آئے۔ اب اس کا کہنا ہے کہ اسے اپنے کئے پر بہت پچھتاوا ہے اور وہ اپیل کرتا ہے کہ مقتولہ کے والدین اسے معاف کر دیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -