اپوزیشن کی قیادت پرسنگین الزامات ، راناثنا ءاللہ کوخو ش ہوناچاہئے کہ پنجاب کی قیادت انکے حصے میں آئیگی:معاون خصوصی وزیر اعظم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ اپوزیشن کی قیادت پر جتنے سنگین الزامات ہیں ، ایسے میں رانا ثنا اللہ کو خوش ہونا چاہئے کہ پنجاب کی قیادت ان کے حصے میں آئے گی کیونکہ وہ بڑے پرانے کارکن ہیں اوران کی مسلم لیگ ن کیلئے بڑی خدمات ہیں ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈارنے کہاکہ کسی بھی پارٹی کاکیا مستقبل ہوسکتاہے جس کالیڈر نہ ہو، اپوزیشن کی قیادت پر جتنے سنگین الزامات ہیں ، ایسے میں رانا ثنا اللہ کو خوش ہونا چاہئے کہ پنجاب کی قیادت ان کے حصے میں آئے گی کیونکہ وہ بڑے پرانے کارکن ہیں اوران کی مسلم لیگ ن کیلئے بڑی خدمات ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی پارٹی میں پیش گوئیاں کرنے والے ہوتے ہیں جیسے پیپلز پارٹی میں منظور وسان ہیں جو پیش گوئیاں کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کہتے ہیں کہ موجودہ اپوزیشن اخلاقی طور پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے کمزور اپوزیشن ہے جس کے پلے ہی کچھ نہیں ہے ۔