شادی کے استقبالیے میں رنبیر کے نہ آنے پر حیرت نہیں ہوئی :دپیکا پڈکون
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے اپنی شادی کی تقریب میں رنبیر کپور کے نہ آنے پر خاموشی توڑ دی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ رنبیر کے نہ آنے پر حیرت زدہ نہیں ہیں۔
دپیکا پڈوکون نے اٹلی میں رنویر سنگھ سے شادی کے بعد بھارت کے شہر ممبئی میں یکم دسمبر کو شادی کے استقبالیے کی تقریب منعقد کی تھی جس میں بالی ووڈ سے وابستہ کئی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی لیکن ان کے سابق بوائے فرینڈ اور معروف اداکار رنبیر کپور نے اس پارٹی میں شرکت نہیں کی۔ دپیکا کا کہنا ہے کہ استقبالیے سے قبل ہمارے درمیان بات چیت ہوئی تھی لیکن اس کے بعد سے ہماری درمیان کوئی بات نہیں ہوئی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ رنبیر کی عدم شرکت پر حیرت زدہ نہیں ہوں، دوستی کا جو رشتہ ہم شیئر کرتے ہیں وہ اس رشتے کی خوبصورتی کا اظہار ہے جہاں بغیر کچھ کہے بہت کچھ کہہ دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن پھر دونوں کا بریک آپ ہو گیا جس کے بعد دونوں فلمی ستاروں نے اپنی دوستی برقرار رکھی ۔