فوڈ سیفٹی اینڈ حلال اتھارٹی کی کارروائی متعدد دکانیں سیل اور جرمانے

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال اتھارٹی کی کارروائی متعدد دکانیں سیل اور جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹاؤن فور میں پرائیوٹ ہاسٹلوں کے کینٹینوں اور دکانوں میں مضر صحت اشیاء کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل اور بھاری جرمانے عائد کردی ۔ کے پی فوڈاتھارٹی کے ڈائریکٹر جنر ل ریاض محسود کی خصوصی ہدایات پر ٹاون فور میں پراؤیٹ ہاسٹلوں کے کینٹینوں پر چھاپیں مارے جس کے نتیجے میں پانچ بڑے بڑے ہاسٹلوں کے کیچن کو فوڈ اتھارٹی کے ٹیم نے صفائی کے ابتر صورتحال اور غیر معیاری اشیاء خوردنوش رکھنے اور باسی سبزیوں اور تیل کے استعمال پر متعدد دکانیں سیل کردی جبکہ بعض دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کردی اور وارننگ کی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان وقار اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائیاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی کی نگرانی میں ٹاون فور کے مضافات میں ہوئی جس کے نتیجے میں فوڈ اتھارٹی کے ٹیم نے ٹاون فور میں یوسف زئی ہاسٹل،شاہ ہاسٹل،الفلاح ہاسٹل،یونیورسٹی ہاسٹل اور جدون ہاسٹل کے کیچن کو سیل کر دی۔