جعلی سند کیس ‘ دیوان عاشق بخاری کی جانب سے مقدمہ خارج کرنیکی درخواست پر بحث 10 جنوری تک ملتوی
ملتان (خبر نگار خصوصی)سیشن جج ملتان نے سابق ایم این اے دیوان عاشق حسین بخاری کی جانب سے جعلی سند پیش کرنے کے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
مقدمہ اور ان کی جانب سے مقدمہ کو بے بنیاد قرار دے کر خارج کرنے کی درخواست پر بحث 10 جنور ی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ریجنل الیکشن کمشنرملتان نے استغاثہ دائرکیاتھا کہ قومی انتخابات 2013 ء میں جلالپورپیروالہ کے حلقہ این اے 153 سیدیوان عاشق حسین بخاری ممبرقومی اسمبلی منتخب ہوئے جن کے خلاف بی اے کی جعلی سند کاغذات نامزدگی کے ساتھ پیش کرنے پرالیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائرکی گئی جس پرٹربیونل نے 23 ستمبر 2014 ء کو دیوان عاشق بخاری کو نا اہل قرار دیا تھا جس کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی اپیل خارج ہوگئی اس لئے جعلی سندرکھنے پرمذکورہ سابق ممبرقومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے۔