نشتر ہسپتال ،جدید لیبر روم کمپلیکس خطے کیلئے بڑی نعمت ،پروفیسر مصطفی کمال باشا

نشتر ہسپتال ،جدید لیبر روم کمپلیکس خطے کیلئے بڑی نعمت ،پروفیسر مصطفی کمال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار )نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مصطفٰی کمال پاشا نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال کا جدید لیبر روم کمپلیکس جنوبی پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے آنےَ والی خواتین کی زچگی اور اس سے متعلقہ جملہ پیچیدگیوں اور دیگر بیماریوں کے علاج میں مدد گار ثابت ہو(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

گا یہ جدید کمپلیکس اس خطے کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں انھوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ کمپلیکس دیگر شعبوں کے لیے بھی قابلِ تقلید ثابت ہو گا. شعبہ گائنی کی سربراہ پروفیسر ہما قدوسی نے جدید لیبر روم میں امراض نسواں کی تشخیص علاج اور سرجری کے ضمن میں دی جانے والی جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا. تقریب میں پروفیسر ہما قدوسی کے علاوہ پروفیسر مہناز خاکوانی، پروفیسر شاہد راؤ، پروفیسر اعجاز مسعود بھٹی، پروفیسر مسعود الرؤف ہراج، پروفیسر منیر احمد چوہدری، پروفیسر افتخار حسین خان، پروفیسر خالد حسین قریشی، پروفیسر خلیل احمد گِل، پروفیسر غلام مصطفٰی، پروفیسر عمر فاروق، پروفیسر وقار ربانی، پروفیسر سلمی تنویر، ڈاکٹر زہرہ نازش، ڈاکٹر غلام مرتضٰی سکھیرا، ڈاکٹر احمد ندیم، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر حمیرا، ڈاکٹر ھاجرہ مسعود، ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر سیدہ علی، ڈاکٹر شاہدہ واہلہ، ڈاکٹر بشری، ڈاکٹر صائمہ اشرف، محترمہ مہناز فرید شیخ، محترمہ رضیہ بیگم، ڈاکٹر سجاد مسعود، ڈاکٹر محمد رمضان نے بھی شرکت کی اور ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے دعا کرائی.
لیبر کمپلیکس