میپکو:جرمانے کرپشن ،اووربلنگ پر12افسر 11اہلکار معطل ،خفیہ انکوائری پر ایکشن
ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے تین ایگزیکٹو انجینئرز‘ 9سب ڈویڑنل آفیسرز (ایس ڈی اوز) اور 11(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ملازمین کو معطل کردیا ہے۔ افسروں اور ملازمین کی معطلی پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو/PEPCO) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے احکامات پر عمل میں لائی گئی ہے۔ پیپکو کے انٹیلی جنس ونگ کی خفیہ انجوائری رپورٹ پر یہ آفیسرز‘ انجینئرز اور ملازمین غیرقانونی ہا?سنگ سکیموں کو بجلی کی فراہمی‘ ٹیوب ویل صارفین کو اووربلنگ‘ ٹیوب ویل صارفین کو غیرقانونی جرمانے کرنے‘ بجلی چوری میں ملوث ہونے اور مس کنڈکٹ کے مرتکب پائے گئے۔ انجینئر ملک مشتاق احمد اٹھنگل نے بطور ایکسین بالترتیب ایکسین موسیٰ پاک ڈویڑن‘ ایکسین ممتاز آباد‘ انجینئر اقبال خان پہوڑ نے ایکسین میاں چنوں تعیناتی کے دوران غیرقانونی طور پر ہا?سنگ سوسائٹیز کو بجلی فراہم کی۔ انجینئر نصراللہ ناصر نے بطور ایکسین میاں چنوں تعیناتی کے دوران ٹیوب ویل صارفین کو بڑے پیمانے پر اووربلنگ کی اور غیرقانونی طور پر جرمانے ڈالے۔ انجینئر شاہ زمان نے ایس ڈی او فورٹ عباس‘ انجینئر عبدالواحد نے ایس ڈی او کنسٹرکشن مظفر گڑھ‘ کاظم حسین اعوان نے ایس ڈی او بوسن روڈ سب ڈویڑن‘ قصبہ مڑل سب ڈویڑن ملتان‘ انجینئر عمار علی نے ایس ڈی او بوسن روڈ ملتان‘ ایس ڈی او طاہر شریف نے ایس ڈی او ٹبہ سلطان پور میلسی‘ عمران خان نے ایس ڈی او تلمبہ‘ محمد سلیم نے ایس ڈی او لڈن (وہاڑی)‘ عمیر ظفر نے ایس ڈی او کچہ کھوہ تعیناتی کے دوران مبینہ طور پر غیرقانونی کام کئے جس سے کمپنی کو نقصانات پہنچائے۔ معطل کئے گئے ملازمین میں شاہد اقبال میٹر ریڈر خانیوال‘ افتخار احمد لائن سپرنٹنڈنٹI مظفر گڑھ‘ محمد امتیاز میٹر ریڈر خان گڑھ‘ محمد حبیب لائن سپرنٹنڈنٹ ٹبہ سلطان پور‘ عاشق حسین میٹر ریڈر میاں چنوں‘ مظہر حسین لائن سپرنٹنڈنٹ I سول لائن خانیوال‘ اعجاز حسین اسسٹنٹ لائن مین خانیوال‘ عمران شہزاد اسسٹنٹ لائن مین تلمبہ‘ مظفر محمود میٹر ریڈر کچا کھوہ‘ محمد اشرف میٹر ریڈر سول لائن خانیوال اور منظور احمد میٹر ریڈر خانیوال شامل ہیں۔
افسر ‘ ملازمین معطلَ
Back to Conversion Tool