اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنا چاہئے، صدر
اسلام آباد(صباح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سول سروسز کے تربیتی اداروں کو عوام کی خدمت کیلئے افسروں کی استعداد کار میں اضافے پر خصوصی توجہ کے ساتھ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگی معیاری تربیت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔سکول کے ریکٹر عظمت علی رانجھا نے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی ایک رپورٹ پیش کی۔انہوں نے بورڈ کو موجودہ تربیتی نصاب بہتر بنانے، عملے کی تعلیم اور ضروریات کے علاوہ سکول کے عام ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا ۔صدر نے کہا کہ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کو تربیت میں اپنے ہی جیسے قومی اور بین الاقوامی اداروں کے بہترین طریقہ کار کا مطالعہ اور اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔صدر نے سول ملازمین کے مقابلے میں مزید محققین اور ماہرین تعلیم کو ادارے میں بھرتی کرنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنا چاہئے،علاوہ ازیں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں آرٹ فار کلائمیٹ چینج کی تقریب سے خطاب میں صدر نے کہا کہ آرٹ میں ہمیشہ خصوصی دلچسپی لی ہے،صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہساٹھ کی دہائی میں پاکستان فلموں کی پیداوار کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر تھا۔آرٹ سماجی مسائل کو اجاگر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پرزیڈنسی میں غالب کی یاد میں مشاعرہ رکھا جائے گا،صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے ملکی سیاحتی علاقوں میں اثرات کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے،ہمیں گھر کی سطح پر شجرکاری اور سبزیوں کی کاشت کو فروغ دینا ہے،ہمیں بچوں میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنی ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے انتہائی اقدامات کی ضرورت ہے، صد رنے کہا کہ آرٹ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،ہمیں ماحول کے تحفظ کے بارے میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے انہو ں نے کہا کہ سکیورٹی صورت حال میں بہتری سے ملک میں سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقامی آبادی کی شمولیت سے سیاحتی مقامات اور ان میں پائے جانے والے جانوروں کا تحفظ میں مدد لی جا سکتی ہے،ہمیں آئندہ نسلوں کے مستقبل کے لیے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،
صدر