ڈیرہ ،محفل موسیقی پر چھاپہ ،3 گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)یارک میں بغیراجازت محفل موسیقی کے دوران ساؤنڈسسٹم کے استعمال پرپولیس نے کاروائی کرکے 6میں سے 3افرادکوگرفتارکرلیا‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں موسیقی کی تقریب کے دوران بغیراجازت اونچی آوازمیں ساؤنڈسسٹم کے استعمال پر یارک پولیس نے کاروائی کرکے عمران ،احسان اللہ اوررحمت خان سمیت 6افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے 3افرادکوگرفتارکرکے ان کے خلاف 3لاؤڈاسپیکر کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔