ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جعلی سرکاری ملازم گرفتار ، اسلحہ برآمد
لاہور (کر ائم رپورٹر) ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے اور ٹریفک وارڈن کے روکنے پر جھگڑا کرکے خود کو سرکاری ملازم بتانے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا ،اسلحہ اور گولیاں برآمد ہونے پر گرفتار ۔ذرائع کے مطابق ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے کے بعد وارڈنز سے جھگڑاکرنے والاخود کو ایف آئی آے کا انسپکٹر ظاہر کرنے والے کی تفتیش کی گئی تووہ سیکورٹی گارڈ نکلا، ملزم کی تلاشی لینے پراس سے اسلحہ اور گولیاں برآمد،اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔