مانگا منڈی،10نامعلوم ڈاکومالکان کو باندھ کر35لاکھ کے جانورٹرک پر لادکرفرار

مانگا منڈی،10نامعلوم ڈاکومالکان کو باندھ کر35لاکھ کے جانورٹرک پر لادکرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی آتشیں اسلحہ سے مسلح 10نامعلوم ڈاکو مالکان کو باندھ کر 35لاکھ روپے مالیت کے جانور ٹرک پر لوڈ کرکے فرار ہو گئے اسلحہ سے مسلح نامعلوم ڈاکو تمام پولیس ناکوں پر کھڑے ملازمین اور ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر رانا بشیر احمد کی حویلی میں پہنچ گئے تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں عوام ڈاکوؤں چوروں کے رحم وکرم پر پولیس بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگا منڈی میں دی جانے والی درخواست میں نواحی گاؤں تالاب سرائے میں رانا بشیر احمد کی حویلی میں رات تقریباً12بجے کے قریب لوڈر ٹرک پر اسلحہ سے مسلح 10نامعلوم دیوار پھلانگ کر حویلی میں داخل ہو گئے رانا بشیر احمد اور اس کے ملازم پر تشدد کرکے توڑی والے کمرے میں بند کرکے بڑے سکون سے تقریباً15کے قریب جانور جن میں گائے ،بھینس ،بچھڑے ،کٹے وغیرہ لوڈ کرکے فرار ہوگئے رانا بشیر احمد نے تھانے مانگا منڈی میں دی جانے والی درخواست میں جانوروں کی مالیت 35لاکھ روپے بتائی گئی ہے تھانہ مانگا منڈی پولیس اطلاع ہونے کے باوجود تاخیر سے موقع پر گئی پولیس نے ڈاکوؤں کا سراغ لگانے کی بجائے لٹنے والوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا کہا کہ آپ خود تحفظات کیوں نہیں کرتے تھانہ مانگا منڈی پولیس رات گئے تک مقدمہ درج نہیں کیا چوری ،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری پولیس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں تھانہ مانگا منڈی پولیس کی ناقص گشت کی وجہ سے علاقہ میں ڈاکو راج برقرار ہے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار بھی گشت کرنے اور وارداتوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں اور شریف شہریوں کو تنگ کرنے کا معمول بنا رکھا ہوا ہے۔


لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں اندوہناک واقعہ، شوہر نے بیوی پر مبینہ طور پر پٹرول

مزید :

علاقائی -