سسٹمز لمیٹڈ کا بلوچستان کے لینڈ ریکارڈکو خودکار بنانے کیلئے معاہدہ

سسٹمز لمیٹڈ کا بلوچستان کے لینڈ ریکارڈکو خودکار بنانے کیلئے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) بلوچستان حکومت کے بورڈ آف ریونیو نے لینڈ ریکارڈز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایل آر ایم آئی ایس) کے لئے سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ الٹرا سافٹ سسٹم کے اشتراک پر مبنی کنسورشیم (SUS-JV) کے ساتھ 24 کروڑ 80 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔ ایل آر ایم آئی ایس خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سسٹمز کے کامیاب پروجیکٹ کی توسیع ہے اور توقع ہے کہ 3 سال کی مدت میں یہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر ایل آر ایم آئی ایس موجودہ لینڈ ڈسٹری بیوشن سسٹم کو جدت انگیز بنائے گا، عوام کی لینڈ ریکارڈز کے ساتھ رسائی کے لئے سادہ طریقے اختیار کئے جائیں گے، اس خطے بھر میں مختلف سروس سینٹر کے حجم میں اضافہ ، سیکورٹی، شفافیت، یکساں خدمات اور بہتر افعال کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کی بدولت کمپیوٹرائزڈ، رواں اور آسان طریقے سے بی او آر اور بلوچستان حکومت کے لئے لینڈ ریونیو میں بھی نمایاں طور پر اضافہ ہوگا۔ سسٹمزلمیٹڈ کے سی ای او آصف پیر نے کہا، "اس غیرمعمولی پروجیکٹ سے ٹیکنالوجی اور اس میدان میں پیش رفت سے ہمارے اس یقین کی توثیق ہوتی ہے کہ یہ پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل نکالنے میں اہم عنصر ہے۔ پاکستان کے مستقبل کے لئے پبلک سیکٹر میں آٹومیٹنگ اور ڈیجیٹلائزنگ کا ہمارا کام ملکی معیشت میں ہمارا تعاون ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس بڑے پروجیکٹ سے بلوچستان میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت میں بہتری آئے گی۔" سسٹمز لمیٹڈ کے ریجنل سیلز ہیڈ اور پروجیکٹ لیڈ عمران صوفی نے کہا، "پاکستان میں سب سے پرانی اور سب سے بڑی آئی ٹی فرم ہونے کے طور پر سسٹمزلمیٹڈ کو پبلک سیکٹر میں اپنے وسیع مقامی، علاقائی اور عالمی سطح کے تجربہ سے بلوچستان کے آئی ٹی منظرنامہ کے لئے ڈیجیٹل تبدیلی لانے میں سبقت حاصل ہوگی۔ اس اہم کامیابی سے پاکستان بھر میں اہم ڈیجیٹل ادارے کے طور پر سسٹمز لمیٹڈ کی حیثیت مزید مستحکم ہوگی۔"