سٹیزنز فاؤنڈیشن کا ٹی سی ایف ایوارڈ زمیں اساتذہ کو خراج تحسین

سٹیزنز فاؤنڈیشن کا ٹی سی ایف ایوارڈ زمیں اساتذہ کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے تحت اساتذہ اور پرنسپلز کی طویل المدتی خدمات کے اعتراف میں 15ویں سالانہ ایوارڈز کی فائنل تقریب کا اہتمام کراچی میں کیاگیا ، جبکہ اس سلسلے میں متعدد تقریبات کا اہتمام ملک بھر کے دیگر بڑے اور چھوٹے شہروں میں بھی کیا گیا۔ کراچی میں ایوارڈ کی فائنل تقریب میں کراچی اور اندرون سندھ سے تقریبا 2ہزار سے زائد اساتذہ ، پرنسپلز ، ہیڈ آفس کے اسٹاف، اور سینئر منیجمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر بہترین پرفارمنس اور صلاحیتوں کے اظہار پر سی ای او اور سینئر منیجمنٹ نے اساتذہ میں ایوارڈ ز تقسیم کیے۔ اس موقع پر میٹرک کے بورڈ امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں بھی ایوارڈزتقسیم کیے گئے ۔ دی سیٹیزنزفاونڈیشن کا شمار نجی سیکٹر میں خواتین کو ملازمت فراہم کرنے والے بڑے ادارے کے طور پر ہوتا ہے، جہاں ملک بھر میں کراچی سے کشمیر تک قائم 1482اسکولو میں 12ہزار خواتین اساتذہ اور پرنسپلزخدمات انجام دے رہی ہیں۔ یہ اساتذہ اور پرنسپلز ٹی سی ایف کی ایجوکیشن مہم میں ہرروز 2لاکھ سے زائد بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جو کہ مستقبل میں ترقی کے لیے مثبت تبدیلی کے ایجنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ دیہی علاقوں میں قائم ٹی سی ایف اسکولز پسماندہ طبقے کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے، یہ اساتذہ اس مہم کا سب سے اہم حصہ ہے۔ ایک بہترین بچے کا مستقبل تعمیر کرکے اس کی آنے والی زندگی بدل سکتا ہے، جبکہ ایک بہترین پرنسپل بہترین نظم و ضبط اوراساتذہ کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرکے اساتذہ اور طلبہ کی رہنمائی کرکے انہیں صحیح سمت دکھاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار دی سٹیزنز فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر سید اسد ایوب احمد نے تقریب سے خطاب میں کیا، انکا کہنا تھا کہ ٹی سی ایف کی کامیابی کے پیچھے اساتذہ کا اہم کردار ہے، ہمارے اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ اور پرنسپلز بچوں میں دانشمندی ، اخلاقیات اور روحانی تربیت کے لیے ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہیں، وہ اپنے طلبہ کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں اور ان کی نگرانی اپنے بچوں کی طرح کرتے ہیں۔