پاکستان کی وہ یونیورسٹی جس کی سربراہ نہاتی بھی منرل واٹر سے ہیں
لاہور (ویب ڈیسک) ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت کپڑے دھونے اور نہانے کیلئے بھی سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے سے خریدے منرل واٹر کا استعمال کرنے لگیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق آڈیٹر جنرل کی جانب سے کارروائی کی سفارش کے باوجود 7 ماہ بعد بھی وائس چانسلر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ اخباری ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کے حکم پر مخصوص کمپنی کا منرل واٹر لایا جاتا اور کاغذات میں اس منرل واٹر کی ڈیڑھ لٹر کی بوتل کا بل 2100 روپے ظاہر کیا جاتا رہا اور ڈاکٹر طلعت باتھ روم میں بھی صرف منرل واٹر ہی استعمال کرتی رہیں۔ ڈاکٹر طلعت افزاءکی جانب سے دیگر کئی اشیاءکی خریداری کی مد میں بھی لاکھوں روپے کی خوردبرد کی گئی ہے۔