خواب میں قے کرنے کا مطلب کیا ہوتا ہے ؟ ایسی تعبیر کہ جو انسان کی زندگی بدل کر رکھ دے
لاہور( شاہدنذیر چودھری)میں صحت مند ہوں ،الحمد للہ کوئی بیماری نہیں ہے لیکن میں نے خواب میں خود کو قے کرتے دیکھا ہے ۔جس رات سے یہ خواب دیکھا ہے پریشان ہوں ،کسی سے اسکی تعبیر پوچھی تو بتایا گیا کہ مجھے جگر کی بیماری ہوسکتی ہے ،میں نے اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا مگر وہ ٹھیک ہے ۔یہ خواب میرے دماغ سے چپک گیا ہے ۔ازراہ کرم آپ ہی مجھے اسکی تعبیر بتادیں (موسیٰ جیلانی ،کوئٹہ)
تعبیر۔اس خواب کی جو تفصیلات آپ نے بتائی ہیں ان کے مطابق یہ کسی جسمانی بیماری کی علامت نہیں ہے بلکہ آپ کی روحانی اور سماجی رویہ پر مبنی ایک منفی بیماری کی علامت ہے ۔آپ نیگٹو بہت سوچتے ہیں اور باتوں کا منفی پہلو زیادہ دیکھنے کے عادی ہیں ،تاہم اب آپ کو جلد ایسی سوچوں سے نجات مل جائے گی ۔آپ خود اپنی اس عادت سے تنگ ہیں جس کی وجہ سے زندگی اجیرن بھی ہوجاتی ہے ۔انسان کو جب ایسا خواب دکھائی دے تو یقینی طور پر اسکا رجحان عبادات اور وظائف کی طرف بھی ہوجاتا ہے جو ا سکے لئے مثبت تبدیلیوں کا باعث بنتی ہیں ۔واللہ اعلم الصواب (خواب کی تعبیر اوراستخارہ سے اپنے مسائل اور ان کا حل جاننے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،والدہ کانام ،عمر،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں،جواب باری پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )