”کیا آج عدالت میں ۔۔۔“ احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تو نوازشریف روسٹرم پر آ گئے ، جج ارشد ملک سے کیا مکالمہ ہوا اور فیصلہ کب سنایا جائے گا ؟ جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور اس موقع پر نوازشریف روسٹرم پر آئے اور عدالت سے پوچھا کہ کیا یہ میری عدالت میں آخری پیشی ہے ؟ جس پرفاضل جج ارشد ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی آپ کی آخری پیشی ہے اور فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گاتاہم فیصلہ سننے کیلئے آپ کو ایک بار اور عدالت میں آ نا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے عدالت میں روسٹر پر آ کر کہا کہ میری ریفرنسز میں 78 ویں پیشی ہے ، کیا یہ عدالت میں آخری پیشی ہے ؟ جس پر جج ملک ارشد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی آخری پیشی ہے اور فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا ۔نوازشریف نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہیں ہوسکی ہے ، میرا ضمیر مطمئن ہے ، میرے سامنے جو کارروائی ہوئی و مفروضوں پر مبنی تھی ، آپ جج ہیں اور مجھے توقع ہے کہ آپ انصاف کریں گے ۔
یاد رہے کہ عدالت میں حتمی دلائل کے اختتام پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دستاویزات جمع کروانے کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس سے معاملہ التوا میں جائے گا ۔