آصف زرداری کے نام پر امریکہ میں کیا چیز نکل آئی ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

آصف زرداری کے نام پر امریکہ میں کیا چیز نکل آئی ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا
آصف زرداری کے نام پر امریکہ میں کیا چیز نکل آئی ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا امریکہ میں اپارٹمنٹ نکل آیاہے اور وہ اس کے مالک ہیں ، جو کہ انہوں نے اپنے اثاثوں میں ظاہر کیا ہے ۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت تمام اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہے تاہم آصف زرداری نے اپنا اپارٹمنٹ ظاہر نہیں کیا ہے اس لیے خر م شیر زمان کو آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا کہا ہے ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ آصف زرداری رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں رہے ہیں ، نوازشریف اور زرداری نے اپنا آخری الیکشن لڑ لیا ہے ، یہ لوگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہے ہیں ۔حکومت کوکوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں ہے ۔
فواد چوہدری کا کہناتھا کہ تحقیقات آزادانہ طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں، سرکاری خزانے کو امانت سمجھیں،باپ کامال نہیں، قومی خزانہ لوٹنے والوں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ عالمی اداروں نے کرپشن کیخلاف تحقیقات کوسراہا، قومی خزانہ لوٹنے والوں سے متعلق وزیراعظم کاوژن واضح ہے، سعودی عرب تاریخ کی بھاری سرمایہ کاری پاکستان لارہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرتحفظات ہیں،نوازشریف کاکیس آخری مرحلے میں ہے۔

مزید :

قومی -