مالم جبہ کیس محکموں کے درمیان جھگڑا ہے، عاطف خان

مالم جبہ کیس محکموں کے درمیان جھگڑا ہے، عاطف خان
مالم جبہ کیس محکموں کے درمیان جھگڑا ہے، عاطف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان قومی احتساب بیورو(نیب) کے پشاور میں پیش ہوگئے ہیں۔ صوبائی وزیر بطور گواہ نیب میں پیش ہوئے ہیں۔
نیب میں پیشی کے بعد عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنیئروزیر ہونے کے ناطے ہر اجلاس میں پیش ہوتا رہا، میں وہی جواب دوں گا جس کا مجھ سے تعلق ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مالم جبہ اراضی اجلاسوں میں پیش ہوتا رہا ہوں، یہ تو دو محکموں کے درمیان کا جھگڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے جو سوالنامہ دیا گیا اس میں رشتہ داری کا پوچھا گیا۔
عاطف خان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی واضح کیا تھا وزارت سنبھالنے پر ذاتی کاروبار نہیں کروں گا، نیب کو بتایا زمین کے معاملے پر انکوائری کرے۔
اس سے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان بھی مذکورہ کیس میں نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔ پہلی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو نے انہیں کلین چٹ دے دی ہے۔ نیب نے وزیراعلیٰ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مالم جبہ کیس میں انھیں کسی قسم کی کلین چٹ نہیں دی گئی۔نیب ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا جے آئی ٹی کو دیا جانے والا بیان غیر تسلی بخش ہے، انھیں قانون کے مطابق کسی وقت بھی دوبارہ بلایا جا سکتا ہے۔