”شہباز شریف تہمینہ درانی کے ذریعے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ۔۔۔“غریدہ فاروقی کے پروگرام میں شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف

”شہباز شریف تہمینہ درانی کے ذریعے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ۔۔۔“غریدہ فاروقی کے ...
”شہباز شریف تہمینہ درانی کے ذریعے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ۔۔۔“غریدہ فاروقی کے پروگرام میں شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت حکمراں جماعت کے بہت سے رہنما اپوزیشن پر این آر او مانگنے کا الزام عائد کر رہے تاہم ابھی تک اس حوالے کوئی ٹھوس خبر سامنے نہیں آسکی ،چند دن قبل وفاقی وزیر مرادسعید نے بھی کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے 7رہنماﺅں نے این آر او لینے کے لیے ان سے رابطہ کیا تاہم مراد سعید نے ابھی تک ان لیگی رہنماﺅں کے نام نہیں بتا ئے البتہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں ۔اب شیخ رشید نے ایک بار پھر شہباز شریف پر این آر او مانگنے کا الزام عائد کردیا ۔
نجی نیوز چینل گورمے نیوز نیٹ ورک کے پروگرام ”جی فار غریدہ“میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کے ذریعے ڈیل کرنے کی نئی کوشش کر رہی ہیں ۔واضح رہے کہ آج سینئر صحافی غلام سرور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے حوالے سے بتا یا کہ انہوںنے اپنی بیوی کے ذریعے نیب میں درخواست جمع کروائی ہے کہ میرے جو اثاثے نکلے ہیں جن کے میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ، ان کے حوالے سے میں 70 کروڑ روپے نیب میں جمع کروانے کیلئے تیار ہوں۔ صحافی غلام سرور کا کہناتھا کہ فواد حسن فواد نے نیب میں دراصل پلی بارگین کی درخواست دیدی ہے اور نیب کی جانب سے کی جانے والی یہ اب تک کی سودے بازی ہو گی۔
یاد رہے کہ شہبازشریف کو بھی نیب نے آشیانہ ہاوسنگ سکینڈ میں حراست میں لیا تھا اور وہ مسلسل 64 روز تک نیب کی تحویل میں رہے تاہم احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو مستردکرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا۔

مزید :

قومی -