پہلے شوق تھا لیکن اب پیسے کیلئے ناچتا ہوں، امبانیوں کی شادی پر میری بیوی اس لیے ناچی کیونکہ ۔۔۔ بالآخر شاہ رخ خان بول پڑے

پہلے شوق تھا لیکن اب پیسے کیلئے ناچتا ہوں، امبانیوں کی شادی پر میری بیوی اس ...
پہلے شوق تھا لیکن اب پیسے کیلئے ناچتا ہوں، امبانیوں کی شادی پر میری بیوی اس لیے ناچی کیونکہ ۔۔۔ بالآخر شاہ رخ خان بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ اس لیے رقص کیا کیونکہ امبانیوں کی ضد تھی کہ میں ناچوں نہ ناچوں لیکن گوری خان ضروری ناچے گی۔
بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ’ جب ہم نوجوان تھے تو مجھے اور میری بیوی گوری کو ڈانس کرنا بہت پسند تھا لیکن اب میں روزی روٹی کیلئے ناچتا ہوں۔ مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی میں گوری نے اس لیے ڈانس کیا کیونکہ امبانیوں نے بہت زیادہ زور دیا تھا اور مجھے کہا تھا کہ آپ رقص نہ بھی کرنا لیکن گوری ضروری ناچے گی‘۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں پولیس والے کا کردار نہیں ادا کیا کیونکہ انہیں کبھی بھی اس طرح کے مضبوط آدمی کا کردار آفر نہیں کیا گیا جو اچانک آتا ہے اور 20 لوگوں کو مارنا شروع کردیتا ہے۔’ میں حقیقی زندگی سے ہٹ کر کردار ادا نہیں کرتا، ڈان فلم میں بھی میرا کردار طاقت نہیں بلکہ ذہانت کے بل بوتے پر بہت سے لوگوں سے لڑتا ہے‘۔
کیا آپ کو نوجوان اداکاروں سے کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے ؟ اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ خود سے کم عمر اداکاراﺅں کے ساتھ کام کرتے ہیں اس لیے ان اداکاراﺅں کو پریشان ہونے کی ضرورت ہوتی ہے کہ میرے پیچھے نہیں بھاگنا۔

مزید :

تفریح -